0
Wednesday 3 Apr 2013 21:17

منفرد وجوہات کے بناء پر جموں و کشمیر گینس بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

منفرد وجوہات کے بناء پر جموں و کشمیر گینس بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نے 4 منفرد وجوہات کی بناء پر ’’گینس بک آف ورلڈ ریکارڈس‘‘ میں جگہ بنانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور ان میں یہ وجوہات بھی شامل ہیں کہ کشمیر دنیا کا سب سے زیادہ فوجی جماو والا علاقہ ہے اور اس خطے میں سب سے زیادہ فوجی تنصیبات قائم ہیں، گینس بک آف ورلڈ ریکارڈس میں دنیا بھر میں زندگی کے مختلف شعبوں سے منسلک غیر معمولی ریکارڈ شامل ہیں اور اس کتاب میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نئے ریکارڈ بھی شامل کئے جاتے ہیں، گینس بک میں بین الاقوامی سطح کی صورتحال سے لیکر چھوٹے موٹے کھیل مقابلوں تک کے ریکارڈ شامل ہوتے ہیں اور اس سلسلے میں متعلقہ معاملات کا سروے عمل میں لایا جاتا ہے اور مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جاتے ہیں، اس کتاب میں مختلف وجوہات کی بنا پر منفرد حیثیت رکھنے والے علاقوں اور ممالک کے نام بھی درج ہیں، مقبوضہ کشمیر نے بھی کچھ منفرد وجوہات کی بنا پر گینس بک آف ورلڈ ریکارڈس میں اپنا نام درج کروایا ہے، گینس بک کے مطابق کشمیر کا خطہ دنیا کا سب سے زیادہ فوجی جماو والا علاقہ ہے جہاں لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف 10 لاکھ فوجی ایک دوسرے کے ساتھ نظریں ملا رہے ہیں۔

دنیا کے حقائق پر مبنی اس کتاب کے مطابق جو کشمیر دنیا بھر میں اپنے قدرتی نظاروں کیلئے مانی جاتی تھی، وہ اب اس کتاب میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اس خطے میں سب سے زیادہ تعداد میں فوجی اہلکار تعینات ہیں، سی آئی اے ورلڈ بک کے مطابق چین، بھارت اور پاکستان کے درمیان کشمیر کے معاملے پر تنازعے نے اس خطے کو دنیا کا سب سے زیادہ فوجی جماو والا علاقہ بنا دیا ہے، سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ان میں سے زیادہ تر بھارتی قابض فوجی مقبوضہ کشمیر میں تعینات ہیں، گینس بک کے مطابق وادی کشمیر میں کسی بھی وقت لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف (بھارتی اور پاکستانی حصوں میں) قریب ایک ملین فوجی دیکھے جاسکتے ہیں۔

گینس بک میں کشمیر کا نام صرف ان وجوہات کی بناء پر درج ہے جو کشمیر خطے کے بارے میں تصفیہ طلب تنازعات سے متعلق ہیں، کشمیر کا نام گینس بک آف ورلڈ ریکارڈس میں اس وجہ سے بھی درج ہیں کہ یہاں دنیا کا بلند ترین میدان جنگ ہے اور سب سے زیادہ فوجی تنصیبات بھی قائم ہیں، کشمیر کے اس کتاب میں شامل ہونے کی ایک اور دلچسپ وجہ یہ بھی ہے کہ اس تنازعہ کو لیکر اقوام متحدہ میں 8 گھنٹوں پر مشتمل طویل ترین تقریر بھی کی گئی تھی، وادی کشمیر 60 برسوں سے زائد عرصے سے بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک تنازعہ بنی ہوئی ہے اور کشمیر کو لیکر دونوں ملکوں کے درمیان کئی جنگیں بھی ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 251225
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش