0
Saturday 6 Apr 2013 11:59

عالمی برادری مسئلہ کشمیر کی سنگینی کا ادراک کرے، ترابی

عالمی برادری مسئلہ کشمیر کی سنگینی کا ادراک کرے، ترابی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ جب تک عالمی برداری مسئلہ کشمیر کی سنگینی کا ادراک نہیں کرے گی اس وقت تک دنیا میں امن کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا۔ کشمیر کی آزادی جنوبی ایشیاء میں امن کے قیام کی کلید ہے۔ ہندوستان کے قبضے سے خلاصی کے لیے ضروری ہے کہ کشمیری ہر سطح پر آزادی اور حق خودارادیت کے حصول کے یک نقاطی ایجنڈے پر اتفاق کریں، یہ کامیابی کا راستہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آل پارٹیز حریت کانفرنس میر واعظ گروپ کے دفتر کے دورے کے موقع پر کنوینئر محمود ساغر، یوسف نسیم، مجید ملک، سلیم وانی سمیت دیگر قائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
 
عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں متحدہ مجلس مشاورت کا قیام اور بیس کیمپ میں وزیراعظم کی قیادت میں کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کا قیام خوش آئند ہے۔ آر اور پار کی کشمیری قیادت نے مل جل کر جدوجہد کرنے کا فیصلہ کر کے سیاسی بالغ نظری کا ثبوت دیا ہے۔ ہندوستان جیسی طاقت سے آزادی حاصل کرنے کے لیے پوری ملت کو مل کر جدوجہد کرنی ہو گی اور اپنی اس جدوجہد میں اسلامی ممالک کو بھی پشت پر لانا ہو گا۔ ایک طاقت ور تحریک ہی آزادی کے حصول کو ممکن بنائے گی۔ اس موقع پر حریت قائدین نے عبدالرشید ترابی کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 251976
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش