0
Sunday 7 Apr 2013 00:21

دہشتگرد جماعت کے قائد کی بیرون ملک سے الیکشن عملے پر تنقید بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، شمشاد غوری

دہشتگرد جماعت کے قائد کی بیرون ملک سے الیکشن عملے پر تنقید بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، شمشاد غوری
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے وائس چیئرمین شمشاد خان غوری نے کہا کہ دہشت گرد جماعت کے نام نہاد قائد کی بیرون ملک بیٹھ کر الیکشن عملے پر توہین آمیز تنقید ان کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ لانڈھی سے شناختی کارڈز سے بھری بوریوں کی برآمدگی سے ثابت ہو چکا ہے کہ مذکورہ دہشت گرد جماعت کا کھوکھلا مینڈیٹ کس طرح بھرپور بنایا جاتا ہے۔ اسی جھینپ کو مٹانے کیلئے ریٹرننگ آفیسر اور الیکشن کمیشن پر تنقید اور انتخابات کیلئے مزید وقت طلب کیا جا رہا ہے تاکہ شناختی کارڈز کی بوریوں سے محرومی کا ازالہ کیا جا سکے اور نئے ہتھکنڈے اختیار کرکے عوام سے انکا حق رائے دہی چھینا جا سکے۔ چیئرمین آفاق احمد کی رہائش گاہ پر ملیر بار کے وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریٹرننگ افسران نے آئین و قانون کے مطابق اپنا کام کیا، آئین کی شق 62 اور 63 کے تحت کسی بھی امیدوار سے اسلام کے بنیادی فرائض و عقائد کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں جو یقیناً نظریہ پاکستان اور اسلامی عقائد کو تبدیل کرنے کے خواہشمندوں کے دلوں پر بجلیاں گرا رہا ہے۔
 
شمشاد خان غوری نے مزید کہا کہ دہشت گرد جماعت کے نام نہاد قائد انتشار اور تعصب پھیلانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اور ان کی ہر حرکت کا مقصد ذاتی نمود و نمائش سے زیادہ نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ان کی جماعت شخصیت پرستی میں اس قدر آگے نکل گئی ہے کہ گھنٹوں بے سروپا باتوں پر سر دھنتی رہتی ہے اور پاکستان و اسلام کے بارے میں ان کے شرمناک بیانات عوام پر تھوپنے کیلئے زور زبردستی اور قتل و غارت سمیت ہر حربہ استعمال کرتی ہے۔ شمشاد خان غوری نے مزید کہا کہ یہودی طرز زندگی گزارنے والے شاید قراردادِ مقاصد کی اسلامی شقوں سے لاعلم ہیں اس لئے موصوف پہلے قرارداد مقاصد، اسلام کی بنیادی ارکان اور آئین پاکستان کا بغور مطالعہ کریں اس کے بعد مجمع لگائیں۔
خبر کا کوڈ : 252129
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش