0
Wednesday 10 Apr 2013 09:29

کشمیر ناقابل تقسیم وحدت اور الحاق پاکستان ہمارا جزو ایمان ہے، عبدالمجید

کشمیر ناقابل تقسیم وحدت اور الحاق پاکستان ہمارا جزو ایمان ہے، عبدالمجید
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر ایک ناقابل تقسیم وحدت ہے۔ اس کی آزادی اور پاکستان کے ساتھ الحاق ہمارا جزو ایمان ہے۔ کشمیری نصف صدی سے ریاست کی آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں لیکن بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کو آزادی سے محروم کر رکھے ہوئے ہے۔ حق خودارادیت کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے۔ جو اقوام متحدہ کی قراردادوں میں تسلیم شدہ ہے۔ کشمیر ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ افضل گورو کی پھانسی کے بعد ریاست جموں و کشمیر میں سنگین صورتحال پیدا ہوئی کیونکہ بھارت نے مقبول بٹ شہید کے بعد افضل گورو شہید کو بھی جیل کے اندر دفن کیا جو کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت نے افضل گورو کی پھانسی کے بعد آزاد کشمیر میں جو موومنٹ کی اس کے بین الاقوامی سطح پر اثرات مرتب ہوئے اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی اور ایک بار پھر مسئلہ کشمیر فلیس پوائنٹ بن گیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان میں آباد کشمیری مہاجرین اور دیگر کشمیری پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں گے اور پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی میں کشمیری کلیدی کردار ادا کریں گے۔ انھوں ںے کہاکہ مہاجرین جموں و کشمیر ہمارے جسم کا حصہ ہیں۔ میری حکومت نے مہاجرین جموں و کشمیر کو تمام تر بنیادی سہولتیں فراہم کی ہیں۔ مہاجرین کے لیے 25 فیصد کوٹہ مختص کیا اور ان کے جملہ مسائل حل کرنے کے لیے حکومت آزاد کشمیر اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

خبر کا کوڈ : 253050
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش