0
Wednesday 10 Apr 2013 19:23

جماعت اسلامی اور مسلم لیگ نون کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہو سکی

جماعت اسلامی اور مسلم لیگ نون کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہو سکی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون اور جماعت اسلامی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہو سکی، جس کے بعد جماعت اسلامی نے اپنے امیدواروں کو بھرپور انتخابی مہم شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ مسلم لیگ نون اور جماعت اسلامی کے رہنمائوں کی لاہور میں ہونے والی ایک اور ملاقات بے نتیجہ رہی۔ ملاقات میں نون لیگ کے حمزہ شہباز، سعد رفیق، ملک پرویز اور میاں جاوید لطیف جبکہ جماعت اسلامی امیر العظیم، میاں مقصود اور نذیر جنجوعہ شامل شریک تھے۔ پنجاب کی سطح پر دونوں جماعتوں کی مشترکہ کمیٹی نے نشستوں کی تقسیم طے کر لی تھی لیکن نون لیگ کی قیادت نے اس کی منظوری نہیں دی۔ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد جماعت اسلامی نے اپنے امیدواروں کو بھرپور انتخابی مہم شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں اور کہا ہے کہ اب انتخابی حکمت عملی کے ساتھ مقابلہ میدان میں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 253240
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش