0
Saturday 13 Apr 2013 04:16

صفائی کا بہتر انتظام کرنے پر چیف آفیسر بلدیہ گلگت کو عوام کا خراج تحسین

صفائی کا بہتر انتظام کرنے پر چیف آفیسر بلدیہ گلگت کو عوام کا خراج تحسین
اسلام ٹائمز۔ گلگت کے شہریوں نے چیف آفیسر بلدیہ گلگت کو صفائی کا بہتر انتظام کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے، تفصیلات کے مطابق چیف آفیسر بلدیہ گلگت جاوید اقبال نے گاہکوچ سے گلگت تبادلہ کے بعد اپنی ذمہ داریوں کا چارج سنبھالتے ہی شہر میں صفائی کی ناقص صورتحال اور گندگی کے حوالے سے عوام شکایات پر فوری ایکشن لینا شروع کر دیا۔ اس سلسلے میں گزشتہ دنوں ایف سی این اے جوٹیال سے ملحقہ علاقے پاسبان کالونی اور ڈیفنس کالونی کے مرکزی لنک روڑ پر پڑے ہوئے گندگی کے ڈھیر کو ٹھکانہ لگانے کے حوالے سے محلہ مکینوں نے چیف آفیسر بلدیہ جاوید اقبال سے خصوصی اپیل کی، جس پر فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے مذکورہ محلہ سے گندگی اور کچرااٹھانے کیلئے بلدیہ گلگت کی ٹیم کو ٹریکٹر سمیت بھیج دیا اور کئی سالوں سے محلہ میں پڑا ہوا کچرا اٹھا کر عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمانی کی۔

مذکورہ محلہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ پاسبان کالونی اور ڈیفنس کالونی کے مرکزی لنک روڑپر کئی سال سے پڑا ہوا کچرا نہ اٹھائے جانے کی وجہ سے محلے میں سخت گندگی پھیل گئی تھی اور عوام کا لنک روڑ سے گزرنا محال بن چکا تھا جبکہ گندگی کے ڈھیر کی وجہ سے متعدد بیماریاں بھی پھیل چکی تھی لیکن اس کے باوجود کسی نے بھی صورتحال کا کوئی نوٹس نہیں لیا حالانکہ کئی بار میڈیا کے ذریعے سابق چیف آفیسر بلدیہ گلگت ذوالفقار کو اس مسئلے پر توجہ دلانے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے بھی عوامی مسئلے کو مکمل نظر انداز کر دیا۔ لیکن جاوید اقبال نے چارج سنبھالتے ہی اس عوامی شکایت کا نوٹس لیکر صفائی کے حوالے سے اقدامات کرکے ایک ایماندار اور فرض شناس آفیسر ہونے کا ثبوت دیا ہے اور محلہ مکین انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 253790
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش