0
Sunday 14 Apr 2013 13:13

ایم کیو ایم الیکشن ملتوی کرانے کیلئے کشت و خون کی سازشیں کر رہی ہے، عذیر بلوچ

ایم کیو ایم الیکشن ملتوی کرانے کیلئے کشت و خون کی سازشیں کر رہی ہے، عذیر بلوچ
اسلام ٹائمز۔ کراچی سٹی الائنس کے سربراہ سردار عزیر جان بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 17 اپریل کے بعد اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ متحدہ قومی موومنٹ حالات کو مزید خراب کرنے کیلئے کشت و خون پر مبنی اپنی حکمت عملی پر عملدرآمد کریگی تاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کو ملتوی کرانے کا جواز مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ اپنے اندرونی خلفشار کی وجہ سے دھڑے بندیوں کا شکار ہے اور پھر ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات نے اندرونی خلفشار کو مزید بڑھا دیا ہے جس کی وجہ سے ان کے آپسی تصادم میں ہلاکتیں بڑھ رہی ہیں۔ اپنے ہی ہاتھوں اپنے کارکنوں کے قتل پر اپنے روایتی انداز میں واویلہ پیٹ کر احتجاج کیا جا رہا ہے۔
 
سردار عزیر جان بلوچ نے کہا کہ 17 اپریل کے بعد قوی امکانات ہیں کہ متحدہ حالات کو مزید خراب اور بے گناہ لوگوں کے کشت و خون کا ایک سلسلہ شروع کرے گی۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور الیکشن کمیشن سے اپیل کی ہے کہ وہ الیکشن ملتوی کرانے کے متحدہ قومی موومنٹ کے خونی منصوبے کو ہر حالت میں ناکام بنائیں تاکہ دنیا کو پتہ چل سکے کہ غیر جانبدار اور شفاف انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ اپنی طاقت کے بل بوتے پر شہر سے کتنی سیٹیں لے سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 254080
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش