0
Tuesday 16 Apr 2013 14:31

صاحبزادہ فضل کریم کی اسلام اور پاکستان کیلئے گراں قدر قربانیاں ہیں، ثروت اعجاز قادری

صاحبزادہ فضل کریم کی اسلام اور پاکستان کیلئے گراں قدر قربانیاں ہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صاحبزادہ فضل کریم کی اسلام اور پاکستان کیلئے گراں قدر قربانیاں ہیں، ان کی اسلام اور پاکستان کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ثروت اعجاز قادری نے مرحوم صاحبزادہ فضل کریم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ عزوجل سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر کی توفیق عطا فرمائے۔
خبر کا کوڈ : 254680
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش