0
Friday 19 Apr 2013 12:04

امریکی ایما پر بغداد میں پھر دھماکے،27 جاں بحق درجنوں زخمی

امریکی ایما پر بغداد میں پھر دھماکے،27 جاں بحق درجنوں زخمی
اسلام ٹائمز۔ عراق میں حکام کے مطابق دارالحکومت بغداد کے ایک کیفے میں ہونے والے بم حملے میں کم سے کم 27 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک خود کش حملہ آور نے ملک کے مغربی حصے میں واقع ایک کیفے میں داخل ہو کر خود کو اڑا لیا۔ کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ تشدد کا تازہ واقعہ ایسے وقت ہوا ہے جب عراق میں 20 اپریل کو صوبائی انتخابات ہونے ہیں۔

پولیس کے مطابق امدادی کارکن عمارت کے ملبے کے نیچے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے پیر کو عراق میں سلسلہ وار بم حملوں میں کم سے کم 31 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

عراق میں گزشتہ کچھ عرصے سے امریکہ اور اسرائیل کی ایما پر سعودی حکمران سنی اور شیعہ مسلمانوں میں تناؤ پیدا کرنے کی کوششیں کررہا ہے۔ اور مقامی اقلیتی اہلسنت آبادی کے ہاتھوں وزیر اعظم نوری المالکی کی حکومت کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہے جو شیعہ مسلک سے تعلق رکھتے ہیں۔ ملک میں گزشتہ کچھ عرصے سے القاعدہ سے تعلق رکھنے والے سنی شدت پسندوں نے حکومت کو غیر مستحکم کرنے کے لئے کئی حملے کئے ہیں جن میں عام شہریوں اور سرکاری اہلکاروں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ کیونکہ امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب نہیں چاہتے کہ اس علاقے میں ایک ایسی اسرائیل مخالف پٹی کا وجود ہو جن کی سرحدیں اسرائیل کو چھو رہی ہوں۔ چنانچہ شام اور عراق کو درمیان سے ہٹاکر اسرائیل کو بچانے کی کوششوں کا ایک حصہ یہ بھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 255711
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش