0
Saturday 20 Apr 2013 14:12

گلگت بلتستان میں محکمہ سیاحت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے

گلگت بلتستان میں محکمہ سیاحت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے
اسلام ٹائمز۔ حکومت کی مجرمانہ غفلت کے باعث گلگت بلتستان میں سیاحت تباہ ہوکر رہ گئی ہے۔ سیلف گورننس آرڈر 2009ء کے تحت قائم ہونے والی حکومت کو ساڑے تین سال کا طویل عرصہ گذر گیا، لیکن وزارت سیاحت علاقے میں سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھانے کے دعوے تو بہت کرتی ہے لیکن عملا وزارت مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ سیاحت گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، سیاحت ہی وہ واحد شعبہ ہے جس پر تھوڑی بہت توجہ کے بعد کثیر زر مبادلہ کمایا جاسکتا ہے لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ منظم منصوبہ بندی کے تحت اس ادارے کو تباہ کیا جارہا ہے۔ وزارت سیاحت کے ذمہ داروں کو ا س چیز کا احساس بھی نہیں ہے کہ علاقے کی سیاحت اس وقت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے علاقے کا رخ کرنا چھوڑ دیا ہے، وزارت سیاحت کے ذمہ داروں کے پاس اس سوال کا جواب بھی نہیں کہ اس نے ساڑے تین سال میں سیاحت کی ترقی کے لیے کیا کارنامے سر انجام دیئے۔ اب بھی وقت ہے کہ محکمہ سیاحت گلگت بلتستان کے اس نفع بخش شعبے کو ترقی دے۔
خبر کا کوڈ : 255783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش