0
Friday 26 Apr 2013 20:48

کوٹ لکھپت جیل لاہور میں بھارتی جاسوس سرب جیت سنگھ پر حملہ، ہسپتال منتقل

کوٹ لکھپت جیل لاہور میں بھارتی جاسوس سرب جیت سنگھ پر حملہ، ہسپتال منتقل
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قیدی نے بھارتی جاسوس سرب جیت سنگھ پر حملہ کر دیا گیا جس سے وہ شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق لکھپت جیل کی سزائے موت کی کوٹھری میں ایک قیدی نے بھارتی جاسوس سرب جیت سنگھ پر اچانک حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا، حملے میں بھارتی جاسوس سرب جیت سنگھ کے سر پر شدید چوٹیں آئیں ہیں جس کے بعد اسے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز سرب جیت سنگھ کی جان بچانے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ یاد رہے کہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں 17 ہزار سے زیادہ قیدی ہیں جس کے باعث ایک ایک کوٹھری میں کئی کئی قیدی رکھے گئے ہیں، ایسے ہی ایک سیل میں قیدی نے سرب جیت سنگھ پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں اسے کے سر پر گہرے زخم آئے ہیں تاہم سرب جیت پر ہونے والے اس حملے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

واضح رہے کہ بھارتی جاسوس سر ب جیت سنگھ کو 16 سال پہلے لاہور علاقے بھاٹی چوک میں بم دھماکے کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی، سرب جیت کے اہل خانہ اس کی معافی کیلئے کئی مرتبہ پاکستان آ چکے ہیں لیکن عوامی دباؤ کی وجہ سے حکومت کی جانب سے اسے تاحال معافی نہیں مل سکی۔ سرب جیت کی ہمشیرہ نے بھی صدر پاکستان سے رحم کی اپیل کی تھی جس کو منظور نہیں کیا گیا۔ بھاٹی چوک بم دھماکوں متعدد شہری جاں بحق ہو گئے تھے اور سرب جیت نے اعتراف کیا تھا کہ وہ بھارتی جاسوس ہے اور دھماکے کرنے آیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 258210
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش