0
Saturday 27 Apr 2013 03:49

پاکستان سنی تحریک کے نامزد امیدواروں پر حملہ کئے جا رہے ہیں، ثروت اعجاز قادری

پاکستان سنی تحریک کے نامزد امیدواروں پر حملہ کئے جا رہے ہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں عوام کس طرح ووٹ ڈالنے نکلیں گے، پاکستان سنی تحریک کے نامزد امیدواروں پر حملہ کئے جارہے ہیں، جب امیدوار محفوظ نہیں ہیں تو عوام کس طرح محفوظ ہوسکتے ہیں، بم دھماکوں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات سے عوام خوفزدہ ہیں، الیکشن جوں جوں قریب آرہے ہیں دہشتگردی میں اضافہ اور بے گناہ افراد قتل ہو رہے ہیں، الیکشن کمیشن اور قانون نافذ کرنے والے ادارے امن و امان کے قیام اور دہشتگردی کو روکنے میں بے بس ہیں، امن و امان کا قیام ریاست کی ذمہ داری ہے، نگراں حکومت دہشتگردوں کے خلاف زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی کاروائی کرے، پاکستان سنی تحریک جمہوریت کے تسلسل کو جاری دیکھنا چاہتی ہے، ملک میں تبدیلی کیلئے ضروری ہے کہ انتخابات وقت پر کرائے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر شیر شاہ کیماڑی ٹاؤن سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک کو سنگین مسائل کا سامنا ہے، عوام ووٹ اب ان افراد کو دیں جو ملک کو مسائل کے بھنور سے نکال سکیں، اقرباء پروری، مصلحت پسندی، بیرونی مداخلت ملکی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہیں، ماضی کے حکمران ملک و قوم کے مفاد میں فیصلے کرتے تو آج حالات بہتر ہوتے اور دہشتگردی کی کمر ٹوٹ جاتی مگر افسوس عوام کو ریلیف دینے کے بجائے آمرانہ سوچ اور بیرونی پالیسیوں پر عمل درآمد کیا گیا، جس کی وجہ سے آج ملک آگے بڑھنے کے بجائے دن بدن پیچھے جارہا ہے، پاکستان سنی تحریک ملک کو امن و محبت کا گہوارہ بناکر نیو جنریشن کو آگے آنے کا موقع فراہم کریگی، آئین و قانون کی بالادستی کو قائم کرکے ہی دہشتگردی کی کمر توڑی جاسکتی ہے اور جمہوریت کو مضبوط و مستحکم بھی بنایا جاسکتا ہے، عوام 11 مئی کو سنی تحریک کے انتخابی نشان ٹیبل لیمپ پر مہر لگائیں، ہم عوام کی ترقی، خوشحالی، دہشتگردی کے خاتمے بجلی، گیس کے مصنوعی بحرانوں کو میڈ ان پاکستان پالیسیوں سے ختم کردیں گے۔
خبر کا کوڈ : 258317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش