0
Thursday 2 May 2013 00:28

بم دھماکوں کے بعد پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی انتخابی مہم محدود پیمانے پر جاری

بم دھماکوں کے بعد پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی انتخابی مہم محدود پیمانے پر جاری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی انتخابی مہم محدود پیمانے پر جاری ہے۔ شہر میں لگاتار بم دھماکوں میں کئی قیمتی جانیں ضائع اور درجنوں بے گناہ اور معصوم شہریوں کے زخمی ہونے کے بعد پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم کو محدود کر دیا ہے اور پبلک مقامات پر جلسوں، ریلیوں اور کارنر میٹنگز سے گریز کیا جا رہا ہے اور صرف ڈور ٹو ڈور ووٹرز سے رابطہ کیا جا رہا ہے یا گھروں کے اندر چار دیواری میں انتخابی سرگرمیاں جاری ہیں۔ قومی اسمبلی حلقہ NA-252 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار اصغر حسین بہاری نے اپنے حلقہ انتخاب سولجر بازار، تھارولین اور گارڈن ایسٹ کا دورہ کیا اور ووٹرز سے رابطہ کیا۔
 
اصغر حسین بہاری نے ووٹرز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے پانچ سالہ دورِ حکومت میں عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے پر توجہ دی ہے اور بنیادی کام کئے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی قیادت میں ملک کا نام روشن کیا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی ہے اور عوام کا مورال بلند کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے منشور میں عوام سے وعدہ کیا ہے کہ مزدوروں کی کم از کم اجرت اٹھارہ ہزار روپے مقرر کی جائیگی اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم ایک ہزار سے بڑھا کر دو ہزار کر دی جائیگی۔ انرجی بحران ختم کیا جائیگا۔ انہوں نے ووٹرز سے اپیل کہ وہ 11 مئی کو ہونے والے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں اور رجعت پسند عناصر کو مسترد کر دیں۔
خبر کا کوڈ : 259929
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش