0
Saturday 4 May 2013 22:35
11 مئی کے بعد امریکی ڈرون آیا تو گرادیں گے

مولانا فضل الرحمان اور زرداری کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو سازش کی کیا ضرورت ہے، عمران خان

مولانا فضل الرحمان اور زرداری کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو سازش کی کیا ضرورت ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے پوچھتا ہوں کہ زرداری اور آپ کے ہوتے ہوئے یہودیوں کی سازش کی کیا ضرورت ہے، فضل الرحمان کے دور میں پشتونوں کا خون ہوا۔ صوابی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم بڑے مگر مچھوں کا احتساب کریں گے، کرپٹ لوگوں کا احتساب کریں گے اور ہم مدینے کی ریاست کے اصولوں پر پاکستان کو بنائیں گے۔ ہمیں پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنانا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا نواز شریف امریکا کی غلامی سے نکال سکتا ہے؟ وہ مچھروں کا مقابلہ نہیں کرسکے، امریکیوں کا کیسے کرینگے۔؟ ویسے بھی نواز شریف کا دل تھوڑا کمزور ہے لیکن عمران خان کبھی بھی اپنی قوم کو کسی کی غلامی نہیں کرنے دیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ 11 مئی کے بعد امریکا نے ڈرون بھیجا تو ایئر فورس سے کہہ کر گرادوں گا۔ انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسفند یار ولی سمیت تمام حکمران امریکا کے غلام ہیں۔ پاکستان کی قوم بہت سمجھدار ہوگئی ہے۔ سب کچھ جانتی ہے۔ الیکشن میں پتا چلے گا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ کیا ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب! عمران خان منافق نہیں ہے، پاکستانی قوم بھیڑ بکریاں نہیں ہیں۔ الیکشن میں سب کچھ پتہ چل جا ئے گا۔
خبر کا کوڈ : 260705
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش