0
Thursday 9 May 2013 21:37

فیصلہ کرنا ہوگا، قائد اعظم کا پاکستان چاہئے یا طالبان کا؟ ایم ڈبلیو ایم

فیصلہ کرنا ہوگا، قائد اعظم کا پاکستان چاہئے یا طالبان کا؟ ایم ڈبلیو ایم
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے دفتر میں ایک اجلاس ہوا، جس میں صوبائی اسمبلی کے امیدواران سید اسد عباس شاہ اور رائے ناصر علی نے ملتان میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے فرزند علی حیدر گیلانی کے اغوا کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی ذمہ داری نگران حکومت پر عائد ہوتی ہے، ہم اس مشکل وقت میں سید یوسف رضا گیلانی اور ان کے خاندان کیساتھ ہیں اور ان کے لئے دعاگو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف عملی اقدامات اٹھانے کا وقت آگیا ہے، پانی سر پر سے گزرنے سے پہلے ہمیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہمیں قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان چاہیے یا طالبان کا۔؟ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان امن وامان کے قیام کیلئے جمعہ کے روز ملک بھر میں یومِ دعا منائے گی، تمام دفاتر اور مساجد میں ملکی سلامتی اور امن و امان کیلئے دعائیہ اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور میں مرکزی دعا فیصل ٹاون بی بلاک میں ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 262348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش