0
Friday 10 May 2013 22:43

ہر حکومت نے ملک کو سیکولر بنانے کیلئے اقدامات کئے، مولانا فضل الرحمان

ہر حکومت نے ملک کو سیکولر بنانے کیلئے اقدامات کئے، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ مرکزی امیر جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان کو حقیقی اسلامی مملکت بنانے کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی، مگر ہر حکومت نے ملک کو سیکولر بنانے کیلئے اقدامات کئے۔ مادر پدر آزاد طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد اسلامی مملکت کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں۔ لیکن جمعیت علماء اسلام ان سازشوں کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں سٹی میرج ہال ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد رضوان اور رمضان سالار نے بھی خطاب کیا۔ جلسہ میں ڈیرہ پریس کلب کے صدر محمد رمضان سیماب، جمیل احمد، چوہدری شفیق و دیگر بھی موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پرویز مشرف اور آصف زرداری نے جو ملک میں آگ اور خون کا کھیل کھیلا وہ تاحال جاری ہے۔ آج صوبہ خیبر پختونخوا سمیت پورے ملک میں امن و امان کی مخدوش صورت حال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کیلئے ووٹ ڈالنے کو جے یو آئی ضروری سمجھتی ہے۔ مگر قبائلی علاقوں میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکا جاتا ہے۔ وہاں یہ عمل قبائلی روایات کا حصہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 262605
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش