0
Saturday 11 May 2013 12:39

افغانستان، امریکی افواج کا انخلاء جاری، 12 فوجی گاڑیاں طورخم کے راستے پاکستان میں داخل

افغانستان، امریکی افواج کا انخلاء جاری، 12 فوجی گاڑیاں طورخم کے راستے پاکستان میں داخل
اسلام ٹائمز۔ افغانستان سے امریکی افواج کی انخلاء کا سلسلہ جاری ہے۔ 12 امریکی فوجی گاڑیاں طورخم کے راستے پاکستان داخل ہو گئیں۔ کسٹم حکام کے مطابق افغانستان سے امریکی افواج کی انخلاء کا سلسلہ جاری ہے۔ افغانستان میں امریکہ کے زیراستعمال بگرام ایئر بیس سے 12 امریکی فوجی گاڑیاں طورخم بارڈر کراس کرکے پاکستان داخل ہو گئیں۔ طورخم میں کسٹم کلیئرنس ملنے کے بعد امریکی ملٹری گاڑیاں کراچی بندرگاہ کے لئے روانہ ہو گئیں۔ گذشتہ دو دنوں کے دوران افغانستان سے 20 امریکی فوجی گاڑیاں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 262751
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش