0
Wednesday 15 May 2013 14:23

پشاور، وزارت اعلیٰ کے عہدے پر تحریک انصاف میں اختلافات

پشاور، وزارت اعلیٰ کے عہدے پر تحریک انصاف میں اختلافات
اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کے لئے تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ بھی نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکا۔ جماعت اسلامی نے اہم وزارتوں کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کے لئے تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ ہوا، جس میں تحریک انصاف کی نمائندگی مرکزی جنرل سیکرٹری پرویز خٹک اور سینئر نائب صدر اعظم سواتی نے کی جبکہ پروفیسر ابراہیم خان اور شبیر احمد خان نے جماعت اسلامی کی نمائندگی کی۔ ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے سینئر وزارت کے ساتھ خزانہ اور منصوبہ بندی، تعلیم اور بلدیات کی وزارتوں کا مطالبہ کیا گیا۔ 

پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان مذاکرات کے مزید دور بھی ہونگے۔ علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف میں وزارت اعلیٰ کے معاملے پر اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ صوبائی صدر اسد قیصر بھی وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق پارٹی نے ان کا نام وزیراعلیٰ کی حیثیت سے پیش کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس بات کا فیصلہ لاہورمیں ہونے والے تحریک انصاف کے اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کی جبکہ مرکزی جنرل سیکرٹری پرویز خٹک نے اس کی تردید کی اور کہا کہ عمران خان نے انہیں حکومت بنانے کا ٹاسک سونپا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ میں ہی وزارت اعلی کا امیدوار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سازی کے لئے تحریک انصاف نے مختلف پارٹیوں اور آزاد امیدواروں سے بھی رابطے کئے ہیں، جماعت اسلامی سے باتیں تقریباً فائنل ہو چکی ہیں اور جلد حکومت بنانے کی خوشخبری سنائی جائے گی۔ اسد قیصر کے مطابق آزاد ارکان نے ان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے تاہم وزیراعلٰی کے حوالے سے ابھی پارٹی قیادت نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
خبر کا کوڈ : 264121
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش