0
Friday 17 May 2013 11:25

سرکاری مشینری کو کرپشن سے پاک رکھنے کے لیے احتساب کا عمل ضروری ہے، یعقوب

سرکاری مشینری کو کرپشن سے پاک رکھنے کے لیے احتساب کا عمل ضروری ہے، یعقوب
 اسلام ٹائمز۔ صدر آزادکشمیر سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ احتساب کا عمل سرکاری مشینری کو کرپشن سے پاک رکھنے کے لیے ضروری ہے۔ آزاد کشمیر میں محتسب کا ادارہ اس حوالے سے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز محتسب اعلی آزاد کشمیر سردار مختار احمد خان کی طرف سے سالانہ رپورٹ پیش کرنے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ صدر نے رپورٹ کو مثبت قرار دیتے ہوئے محتسب سیکرٹریٹ کے کام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ سردار مختار خان کی سربراہی میں ادارہ اسی محنت اور جانفشانی سے کام جاری رکھے گا۔ انھوں نے کہا کہ عوام کا حکومتی اداروں پر اعتماد بحال رکھنے کے لیے شفاف احتساب کا عمل ضروری ہے۔ درین اثناء صدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم پرست کشمیری رہنما عارف شاہد کا قتل پاکستان اور کشمیری عوام کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی سازش بھی ہو سکتی ہے۔ واقعہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرتے ہوئے پس پردہ ہاتھ و محرکات کو عوام کے سامنے لایا جاءے۔ عارف شاہد ایک محب وطن کشمیری رہنما تھے۔ انھوں نے کہا کہ اس قتل میں ملوث عناصر کی گرفتاری اور قرار واقعی سزا دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کروں گا۔
خبر کا کوڈ : 264740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش