0
Monday 24 May 2010 08:57

دہشت گردی کیخلاف جنگ کے اختتام تک جنرل کیانی کو عہدے پر برقرار رہنا چاہئے،آرمی کمانڈرز میں اتفاق

دہشت گردی کیخلاف جنگ کے اختتام تک جنرل کیانی کو عہدے پر برقرار رہنا چاہئے،آرمی کمانڈرز میں اتفاق
اسلام آباد:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق آرمی کمانڈرز میں یہ اتفاق رائے پیدا ہو گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کو دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے فیصلہ کن اختتام تک اپنے عہدے پر برقرار رہنا چاہئے،تاکہ آرمی چیف کی قیادت میں مسلح افواج کی کامیابیوں کو مستحکم کیا جائے نہ کہ ضائع ہونے دیا جائے۔گزشتہ ہفتے ختم ہونے والی 4 روزہ کور اینڈ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ملک کی مکمل سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور کانفرنس میں ملک کو درپیش چیلنجز کے بارے میں مشاورت کی گئی۔28 نومبر کو ریٹائر ہونے والے جنرل اشفاق پرویز کیانی نے مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد توسیع یا ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ابھی تک کسی قسم کا اشارہ نہیں دیا ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل طارق مجید 7 اکتوبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔دونوں جنرلز بلوچ رجمنٹ سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ بات بالکل واضح ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنگ کے منطقی انجام تک آرمی چیف کے عہدہ جاری رکھنے کے حمایتی ہیں۔
باوثوق ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ حکومت ادارتی انتظامات تخلیق کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں تاکہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کو بطور آرمی چیف زیادہ سے زیادہ عرصہ فراہم کیا جاسکے۔سینئر کمانڈرز مسلح افواج امیج کو بہتر بنانے کیلئے جنرل کیانی کے کردار سے بہت خوش اور اس کو سراہتے ہیں کیونکہ جب سے انہوں نے عہدہ سنبھالا ہے اس قلیل عرصے میں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں نمایاں پیشرفت ہوئی حالانکہ شدت پسند عناصر کو پاکستان کے دشمنوں کی حمایت حاصل رہی۔
خبر کا کوڈ : 26491
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش