0
Saturday 18 May 2013 03:04

مالاکنڈ ایجنسی میں مساجد میں بموں کے دھماکوں پر الطاف حسین کا اظہار مذمت

مالاکنڈ ایجنسی میں مساجد میں بموں کے دھماکوں پر الطاف حسین کا اظہار مذمت
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مالاکنڈ ایجنسی میں مساجد میں بموں کے دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکوں میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ مساجد اللہ کا گھر ہوتی ہیں اور جو دہشت گرد عناصر مساجد کو اپنی دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں اور معصوم مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں وہ نہ تو اسلام کے دوست ہیں اور نہ ہی انسانیت پر یقین رکھتے ہیں بلکہ ایسے سفاک عناصر انسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔ الطاف حسین نے بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔
خبر کا کوڈ : 265001
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش