0
Monday 24 May 2010 12:30

اعتماد کا فقدان تعلقات کی بحالی میں رکاوٹ ہے،پاکستانی سرزمین بھارت کیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے،منموہن

اعتماد کا فقدان تعلقات کی بحالی میں رکاوٹ ہے،پاکستانی سرزمین بھارت کیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے،منموہن
نئی دہلی:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ اعتماد کا فقدان پاکستان اور بھارت کے درمیان بحالی تعلقات میں بڑی رکاوٹ ہے،اسے ختم کرنے پر پاکستانی وزیراعظم سے اتفاق ہوا ہے۔ پاکستان سے تعلقات کی بحالی کے لئے سفارتی کوششیں جاری ہیں،توقع ہے تعلقات جلد بحال ہو جائیں گے۔نئی دہلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اختلافات ختم کئے بغیر خطے میں ترقی ممکن نہیں۔دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو ختم کرنا ہو گا۔
بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ وہ تین برس سے یہ بات دہرا رہے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بحال ہونے چاہئے۔جامع مذاکرات کے حوالے سے بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ پڑوسی ملک اپنے سرزمین سے دہشت گردوں کا نیٹ ورک ختم کرے۔بھارت مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہے۔
آج نیوز کے مطابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سر زمین بھارت کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تمام ایشوز پر بات کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اعتماد سازی کا فقدان سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پڑوسیوں سے بہتر تعلقات ہماری اولین ترجیح ہے۔من موہن سنگھ نے کہا کہ نکسل علیحدگی پسند داخلی سیکورٹی کے لئے بڑا خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے قومی سلامتی کے نظام میں تبدیلی پر کام کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 26511
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش