0
Friday 24 May 2013 21:52

پشاور، مدرسہ میں خودکش حملہ، 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی

پشاور، مدرسہ میں خودکش حملہ، 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ سعید آباد میں پچگی روڈ پر واقع مدرسہ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ تبلیغی مرکز کے قریب قائم جامعہ العلوم اسلامیہ کے احاطہ میں ہوا۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک ڈبل کیبن گاڑی مدرسہ سے نکل رہی تھی۔ سی سی او پشاور لیاقت علی کے مطابق دھماکہ جیپ کے قریب ہوا۔ اے آئی جی بم ڈسپوزل یونٹ شفقت ملک کے مطابق دھماکہ خودکش تھا۔ جس میں 6 کلو گرام دھماکہ خیز مواد اور بال بیرنگ استعمال کئے گئے۔ دھماکے کی جگہ سے ٹانگیں بھی ملی ہیں۔ جبکہ ذرائع کے مطابق خودکش حملے کا نشانہ افغان مذہبی رہنماء حاجی حیات اللہ تھے۔ دھماکے کے وقت حاجی حیات اللہ نماز پڑھ رہے تھے۔ جس کے باعث وہ محفوظ رہے۔ تاہم ان کا ڈرائیور، گارڈ اور ساتھی جاں بحق ہوگئے۔ واضح رہے کہ حیات اللہ معروف افغان جہادی رہنماء مولوی شیخ جمیل الرحمان کے بھتیجے ہیں اور طالبان کے خلاف بننے والی شوریٰ کے سربراہ بھی رہے۔
خبر کا کوڈ : 267158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش