0
Saturday 25 May 2013 07:58

غیر متوقع نتائج، مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی میں خواتین کی نشستوں کے لئے انٹرویوز شروع کر دئیے

غیر متوقع نتائج، مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی میں خواتین کی نشستوں کے لئے انٹرویوز شروع کر دئیے
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے اضافی فہرست کو حتمی شکل دینے کے لئے امیدواروں کے انٹرویوز شروع کر دیئے ہیں۔ جبکہ تمام اقلیتی نشستیں بھی مسلم لیگ (ن) کو ملنے کا قوی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے 58 ناموں پر مشتمل فہرست الیکشن کمیشن کو جمع کروائی تھی۔ 11 مئی کو توقع سے زیادہ نشستوں پر کامیابی اور آزاد ارکان کی شمولیت کے بعد مسلم لیگ (ن) کی ترجیحی فہرست کم پڑ گئی ہے۔ نئی صورتحال میں نون لیگ کو آٹھ اضافی نشستیں ملیں گی۔ جس کے لئے پارٹی قیادت نے امیدواروں کے انٹرویوز شروع کر دیئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اقلیتوں کی آٹھوں مخصوص نشستیں مسلم لیگ (ن) کو ملنے کا قوی امکان ہے کیونکہ کسی بھی جماعت کو مخصوص اقلیتی نشست پر کامیابی کیلئے 37 ارکان درکار ہوں گے، جو کسی کے پاس نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 267200
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش