0
Monday 27 May 2013 23:08

قوموں کی ترقی میں تعلیم کا کردار کلیدی اور سب سے اہم ہے۔ محمد موسیٰ

قوموں کی ترقی میں تعلیم کا کردار کلیدی اور سب سے اہم ہے۔ محمد موسیٰ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی و صدر پی پی پی ضلع گلگت محمد موسٰی نے کہا ہے کہ وہی قوم اس دور میں ترقی کر سکتی ہے جو تعلیم کے میدان میں سب سے آگے ہو۔ تعلیم و تربیت کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ہے، والدین اپنی تمامتر توجہ اپنے بچوں کی تعلیم پر دیں۔ آج کے بچے کل کے معمار ہیں آج کا دور مقابلے کا دور ہے اس لئے طلبہ و طالبات تعلیمی میدان میں اپنے آپ کو منوانے کے لئے تمام وقت حصول علم پر مرکوز کریں۔ فیض آباد پبلک سکول چھلمس داس نومل میں یوم والدین کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد موسیٰ نے کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت میں اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین کا بھی اہم کردار ہے۔ والدین اپنے بچوں کو تعلیم کے حوالے سے خصوصی گائیڈ کریں تاکہ وہ اچھے انسان اور آفیسر بن کر پورے علاقے کی صحیح معنوں میں خدمت کر سکیں۔
 
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے طلبہ و طالبات میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں صرف اور صرف گائیڈ لائن کی کمی کے باعث آگے نہیں بڑھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم کو عام کرنے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے اور ہر گاؤں میں جہاں پہلے کوئی سکول موجود نہیں تھا اب ہر گاؤں کے طلبہ کی گھر کی دہلیز پر تعلیم کو عام کر دیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل فیض آباد پبلک سکول عبد امین نے کہا کہ فیض آباد پبلک سکول گذشتہ کئی سالوں سے فیض آباد میں کوالٹی ایجوکیشن کے لئے سرگرم عمل ہے اور طلبہ کے والدین کا بھی اس میں بہت بڑا ہاتھ ہے۔ سکول کے اساتذہ اور سٹاف طلبہ و طالبات کی صحیح معنوں میں تعلیم و تربیت کے لئے کوشاں ہے، سکول بہت سے مسائل کا شکار ہے اس کے باوجود محدود وسائل میں رہتے ہوئے بہتر تعلیم کے لئے کوشش کر رہے ہیں مہمان خصوصی محمد موسیٰ نے سکول ہذا کے لئے کمپیوٹر لیب، فرنیچر اور دیگر ضروریات کو پورا کرنے کا اعلان کر دیا۔ تقریب میں طلبہ و طالبات اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 268071
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش