0
Friday 29 Jul 2011 18:17

کرپشن کے ذمہ دار وزیراعلٰی گلگت بلتستان اور کابینہ ہیں، حاجی منظور حسین

کرپشن کے ذمہ دار وزیراعلٰی گلگت بلتستان اور کابینہ ہیں، حاجی منظور حسین
گلگت:اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے وزیراعلٰی سید مہدی شاہ اور وزراء نے چیف سکریٹری سیف اللہ چٹھہ کے خلاف وزیراعطم کے پاس شکایت کی ہے، سیف اللہ چٹھہ چیف سکریٹری گلگت بلتستان ایک ایماندار افسر ہونے کی بناء پر وہ من مانی نہیں کر سکتے، لہذا گلگت سے واپس بھیج دیا جائے، نے ایک بہت بڑے بحران کی بنیاد ڈالی ہے جس سے گلگت بلتستان میں ایماندار افسران اور کرپٹ سیاسی لیڈروں کے درمیان ایک شدید کشمکش کے علاوہ پاکستان کے ڈی ایم جی گروپ کے اعلٰی افسران اور گلگت بلتستان کے درمیان ایک طرح کی ناراضگی اور ناپسندیدگی کی افسوسناک بنیاد ڈالی ہے، جناب چٹھہ نے یہاں پہنچتے ہی گلگت بلتستان میں جاری کرپشن کے طوفان کو روکنے کی بھرپور کوشش کی، جو گلگت بلتستان کے پیپلز پارٹی کے وزراء کو گراں گزرا، چونکہ موجودہ چیف سکریٹری کے خلاف یہ اقدام وزیراعلٰی اور وزراء کا ایک نہایت ہی نامعقول، ناعاقبت اندیش اور تعصب پر مبنی ہے، لہذا اس کے ہر حوالے سے گلگت بلتستان کو بھیانک انتظامی، سیاسی اقتصادی اور معاشرتی منفی نتائج بھگتنا پڑیں گے اور پاکستان کی اعلٰی بیوروکریسی اور گلگت بلتستان کی بناسپتی ٹائپ کے صوبائی سیٹ اپ میں ایک دشمنی اور نفرت کی فضاء یقینا قائم ہو گی۔
 ایک اطلاع کے مطابق چیف سکریٹری سے وزیراعلٰی کی اس بدسلوکی سے دلبرداشتہ ہو کر گلگت بلتستان میں متعین ڈی ایم جی گروپ کے کئی اعلٰی افسران ڈاکٹر ساجد چوہان کمشنر بلتستان ڈویژن، آصف بلال لودھی ہوم سکریٹری، گل بیگ فنانس سکریٹری، عمران سکندر بلوچ سکریٹری پلاننگ، ارقم طارق ڈپٹی کمشنر سکردو، فضل خالق ڈپٹی کمشنر گانچھے، اسد ضامن ڈپٹی کمشنر گلگت اور شوزیب سعید ڈپٹی کمشنر غذر یہاں سے واپس جانا چاہتے ہیں۔ محکمہ جات میں کرپشن بڑے پیمانے پر ہو رہی ہے، اور عوام کو جو تکلیف پہنچ رہی ہے ان کے ذمہ دار موجودہ وزیراعلٰی اور اس کی کابینہ ہے۔ آل پاکستان مسلم لیگ گلگت بلتستان کے چیف آرگنائزر حاجی منظور حسین اور سینئر رہنما محمد عباس کاظمی نے وزیراعلٰی اور اس کی کابینہ کے اس تعصب پر مبنی اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گلگت بلتستان میں متعین افسران سے اپیل کی ہے کہ وہ وزیراعلٰی کے ان بچگانہ رویوں سے تنگ نہ ہوں اور پہلے کی طرح یہاں کے عوام کی خدمت کرتے رہیں۔
خبر کا کوڈ : 88082
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش