0
Thursday 30 May 2013 14:11

جلد ہی طالبان کی قیادت سے نتیجہ خیز مذاکرات کروں گا، مولانا سمیع الحق

جلد ہی طالبان کی قیادت سے نتیجہ خیز مذاکرات کروں گا، مولانا سمیع الحق
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد شفیق دولتزئی سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور طالبان کے درمیان کامیاب مذاکرات ملک کے مفاد میں ہیں، جس سے مکمل امن و امان بحال ہوسکتا ہے، ملکی استحکام کے دفاع کیلئے پاک فوج فرائض سرانجام دے گی، حکومت کی غلط پالیسیوں اور امریکی حکومت کے دباﺅ پر دہشت گردی کے خاتمے کے بہانے آپریشن سے ہزاروں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے، پاکستان کی افواج، دلیری، بہادری اور ملک دشمنوں کو عبرتناک شکست دینے میں دنیا بھر میں اچھی شہریت کی مالک ہے تو اب مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف طالبان کے ساتھ مذاکرات میں مخلص ہیں، جس کیلئے مجھ سے تعاون طلب کیا گیا ہے، یہ تمام پاکستانی عوام کا متفقہ مطالبہ ہے، میں عنقریب طالبان کی قیادت سے نتیجہ خیز مذاکرات کروں گا، تاکہ ان کے مطالبات سے بخوبی آگاہ ہو سکوں۔
 مولانا محمد شفیق دولتزئی نے مولانا سمیع الحق پر واضح کیا کہ ملک بھر بلکہ دنیا بھر کے مسلمان طالبان اور حکومت کے ساتھ آپ کے توسط سے کامیاب مذاکرات کے لئے دعاگو ہیں، ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں جو مسلسل میرے ساتھ رابطے میں ہیں چونکہ عوام کا آنے والی حکومت سے سرفہرست طالبان کے ساتھ کامیاب مذاکرات کا مطالبہ ہے، مولانا سمیع الحق نے واضح کیا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت امریکی پالیسیوں پرنظرثانی ضرور کرے گی، امریکی دباﺅ میں ہرگز نہیں آئے گی، تو طالبان کے ساتھ کامیاب مذاکرات کی ضمانت دے سکتا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 269034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش