0
Sunday 2 Jun 2013 03:12

دہشتگرد کھلے عام پروفیسرز، وکلاء، سیاسی کارکنوں اور شہریوں کا قتل عام کر رہے ہیں، ثروت اعجاز قادری

دہشتگرد کھلے عام پروفیسرز، وکلاء، سیاسی کارکنوں اور شہریوں کا قتل عام کر رہے ہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ قتل و غارت گری کرنے والے آزاد گھوم رہے ہیں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قیام امن میں ناکام ہوچکے ہیں، دہشتگرد کھلے عام پروفیسرز، وکلاء، سیاسی کارکنوں اور معصوم شہریوں کا قتل عام کر رہے ہیں انہیں لگام دینے والے کوئی نہیں ہے، ارشد قادری کا سرجانی میں بیہمانہ قتل ملزمان کی عدم گرفتاری قانون نافذ کرنے والوں کیلئے سوالیہ نشان ہے، نئی حکومت کراچی میں قیام امن اور ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے، عوام کی جان و مال کا تحفظ ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے جو مصلحت پسندی اور سیاسی شکنجے میں جکڑے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے امن و امان تباہ اور قتل و غارتگری کرنیوالے قانون کے شکنجے سے باہر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرجانی میں PST کے کارکن ارشد قادری کے بیہمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کارکنان و ذمہ داران صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، بیرونی ایجنڈے پر کام کرنے والے کرائے کے قاتل شہر کے امن کو تہس نہس کرنا چاہتے ہیں ان کے ناپاک عزائم کو پرامن پالیسی سے ہی خاک میں ملایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو اندھیروں میں تبدیل کرنے والے آزاد گھوم رہے ہیں، قانون نافذ کرنے والے ان کے چہرے اچھی طرح جانتے ہیں، نئی حکومت کراچی میں قیام امن اور ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے، دہشتگرد، ٹارگٹ کلرز کسی بھی صف میں موجود ہوں ان کے خلاف قانون کو حرکت میں لایا جائے۔ ثروت اعجاز قادری نے نئی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ارشد قادری کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 269828
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش