0
Sunday 2 Jun 2013 18:25

ڈاکٹر وسیم اختر نے پنجاب اسمبلی کے پہلے اجلاس میں ہی صوبہ بہاولپور کی بحالی کی قرار داد جمع کرادی

ڈاکٹر وسیم اختر نے پنجاب اسمبلی کے پہلے اجلاس میں ہی صوبہ بہاولپور کی بحالی کی قرار داد جمع کرادی
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب و نومنتخب ممبر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ میں نے پنجاب اسمبلی کے پہلے اجلاس ہی میں صوبہ بہاولپور کی بحالی کی قرار داد جمع کروادی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت سابقہ پنجاب اسمبلی کی منظور کردہ متفقہ قرار داد کی روشنی میں بہاولپور صوبے کی حیثیت سے بحالی اور جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے فوری اقدامات کرے۔ یہ بات انہوں نے پنجاب اسمبلی کے ممبر کی حیثیت سے حلف اُٹھانے کے بعد ملتان میڈیا سنٹر میں میڈیا کے نمائندوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر کے حوالے سے سپیکر پنجاب اسمبلی کو مخصوص نشست کے تعین کے لئے درخواست جمع کروائی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ جاگیرداروں اور وڈیروں نے65ئ برس سے وہاں کے عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔
 
ڈاکٹر وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ اگر سابقہ حکمرانوں کو جنوبی پنجاب کے عوام کی مشکلات کا خیال ہوتا تو آج الگ صوبے کی تشکیل کے ساتھ ساتھ بہاولپور کی صوبائی حیثیت بھی بحال ہوچکی ہوتی۔ پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں نے اپنے دور اقتدار میں علیحدہ صوبوں کے نام پر جنوبی پنجاب کے عوام کو بے وقوف بنایا ہے۔ جنوبی پنجاب کے عوام کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ وقت کی ضرورت ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی و قانونی حق دیتے ہوئے نئے صوبوں کی تشکیل کی جائے۔ قرارداد میں مزید کہا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ملک میں جہاں کہیں بھی انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے وہاں کے عوام کو اعتماد میں لیتے ہوئے الگ صوبہ بنادینا چاہئے۔ پاکستان میں یونٹس جتنے چھوٹے ہوں گے ملکی دفاع اتناہی زیادہ مضبوط ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے امریکہ کی غلامی کا نتیجہ ہیں گزشتہ دنوں ڈرون حملہ نئی بننے والی حکومت کو پہلی سلامی ہے۔ حکومت کو ڈومور کی بجائے نو مور کا دلیرانہ موقف اپنانا ہوگا۔ میاں نوازشریف کے انتخابات سے پہلے اور بعد کے بیانات کے فرق کی وجہ سے عوام میں مایوسی پیدا ہو رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 270015
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش