0
Friday 7 Jun 2013 10:31

مقبوضہ کشمیر میں معراج النبی (ص) کی تقریبات، مساجد میں اجتماعات کا انعقاد

مقبوضہ کشمیر میں معراج النبی (ص) کی تقریبات، مساجد میں اجتماعات کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ شب معراج کی تقریب سعید کے موقعہ پر جمعتہ المبارک کو رات بھر آثار شریف درگاہ حضرت بل، تاریخی جامع مسجد سرینگر کے ساتھ ساتھ شہر سرینگر اور وادی بھر کی مساجد و خانقاہوں میں عظیم الشان، رُوح پرور اجتماعات اور بابرکت مجالس کا انعقاد ہوگا، تاریخی جامع مسجد سرینگر میں میرواعظ مولوی محمد عمرفاروق فلسفہ معراج العالم پر ہزاروں فرزندان توحید کے روبرﺅ روشنی ڈالیں گے، ادھر ریاست جموں و کشمیر کے آرپار تمام مساجد، خانقاہوں، آستانوں، دینی مدارس اور درسگاہوں میں بھی روح پرور اور بابرکت اجتماعات کا اہتمام کیا جائے گا جہاں سرکردہ علمائے دین، اسلامی مفکرین، واعظ، خطیب، مبلغین اور ائمہ مساجد نبی برحق، حضور پُرنور حضرت محمد مصطفےٰ احمد مجتبیٰ (ص) کی اللہ تبارک و تعالیٰ کیساتھ ملاقات (معراج العالم) پر روشنی ڈالیں گے۔

وادی میں معراج العالم کی سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرتبل میں منعقد ہوئی جہاں شہر سرینگر سمیت وادی کے اطراف و اکناف سے ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول (ص) جمع ہوئے، جمعہ المبارک کو رات دیر گئے نماز عشاء باجماعت ادا کرنے کے بعد شب معراج کی روح پرور اجتماعات کا آغاز ہوگا جبکہ پوری رات علماء کرام، مبلغین اور واعظ فلسفہ معراج العالم پر اپنی اپنی معلومات کے مطابق روشنی ڈالیں گے۔
خبر کا کوڈ : 271280
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش