0
Friday 7 Jun 2013 13:48

کرپشن کے خاتمہ کیلئے کمیشن بنائینگے، پرویز خٹک

کرپشن کے خاتمہ کیلئے کمیشن بنائینگے، پرویز خٹک
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وہ ایسا کمیشن بنارہے ہیں جو وزیر اعلیٰ اور وزراء سمیت بیوروکریسی کی کرپشن پر کڑی نظر رکھے گا۔ صوبے میں کسی کو کرپشن نہیں کرنے دیں گے۔ پورے صوبے میں یکسان نصاب تعلیم نافذ کرنے کیلئے ہوم ورک مکمل کیاہے۔ انگلش میڈیم نظام نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ نصاب میں اسلامیات اور پشتو کو شامل کیا جارہا ہے۔

میڈیا کو پرویز خٹک نے بتایاکہ پاکستان 1947ء میں قائم ہوا تاہم آزاد نہیں، پہلے ہم انگریز اب امریکہ کے غلام ہیں۔ عوام نے میاں محمد نواز شریف کو مینڈیٹ دیاہے کہ وہ پورے ملک میں امن قائم کریں ۔ ڈرون حملے ہوں یا فاٹا میں امن کا قیام ہو اس کا تعلق مرکز سے ہے۔ وفاق قبائلی مشران، عسکری حکام اور عسکریت پسندوں سے مذاکرات کرکے امن کی راہ تلاش کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فوجی آپریشن کے مخالف ہیں۔ آپریشن سے نہیں مذاکرات سے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں۔

پرویز خٹک نے بتایا کہ نیٹو سپلائی افغانستان کو اب نہیں ہورہی اب افغانستان سے انخلاء شروع ہوا اگر نیٹو سپلائی کی بندش کی بات ہے تو اس کاتعلق خارجہ پالیسی سے ہے۔ کالا باغ ڈیم کے حوالے سے پرویز خٹک کا کہنا ہے۔ کہ اس کی تعمیر سیاسی خودکشی کے مترادف ہے۔ ڈیم کی تعمیر سے نوشہرہ، مردان اور پشاور ڈوب جائیں گے۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ ہاوس کی دیوار یں نہیں گرائی جاسکتی کیونکہ اس میں یونیورسٹی نہیں بن سکتی۔
خبر کا کوڈ : 271321
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش