0
Sunday 9 Jun 2013 00:26

دنیا میں اٹھنے والی بیداری کی لہر امام خمینی (رہ) کے انقلانی افکار کی مرہون منت ہے، مقررین

دنیا میں اٹھنے والی بیداری کی لہر امام خمینی (رہ) کے انقلانی افکار کی مرہون منت ہے، مقررین
اسلام ٹائمز۔ دنیائے اسلام کے عظیم رہنما حضرت امام خمینی (رہ) کی چوبیسویں برسی کے موقع پر ثقافتی قونصلیٹ، سفارت اسلامی جمہوری ایران، اسلام آباد کی طرف سے ''امام خمینی (رہ) وحدت مسلمین اور بیداری اسلامی کے داعی'' کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اسلام آباد ہوٹل، میں منعقدہ سیمینار میں ملک کے نامور دانشور، شعراء، محقق اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیاسی و مذہبی شخصیات نے شاندار الفاظ میں امام خمینی (رہ) کو خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ آج دنیائے اسلام کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ لہذا تمام امت مسلمہ کو چاہیئے کہ وہ متحد ہو جائے اور یہی امام خمینی (رہ) کا خواب اور ان کی آرزو تھی۔ آج دنیا کے مختلف اسلامی ممالک میں اٹھنے والی بیداری کی لہر امام خمینی (رہ) کے انقلابی افکار کی مرہون منت ہے۔ آج مسلمانوں کو جس قدر اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی، کیونکہ امریکہ و اسرائیل و دیگر دشمنان اسلام مسلمانوں کو پارہ پارہ کرنے کی کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتے۔ ان کی کوشش ہے کہ مسلمانوں کے درمیان نفاق ڈالا جائے اور فرقہ واریت کو ترویج دے کر مسلمانوں کو پارہ پارہ کر دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 271734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش