0
Tuesday 11 Jun 2013 23:10

بھارتی طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی

بھارتی طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی
اسلام ٹائمز۔ دو بھارتی طیاوروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق، بھارتی طیارے صبح دس بج کر چالیس منٹ پر پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوئے، بھارتی طیارے تین ناٹیکل مائلز تک پاکستانی حدود میں آئے اور اٹاری اور فاضلکا سیکٹر میں دو منٹ تک پرواز کرتے رہے، ترجمان کے مطابق، پاک فضائیہ کے دو لڑاکا طیاروں کو بھیجا گیا، پاکستانی طیاروں کے متعلقہ سیکٹر میں پہنچے تک بھارتی طیارے واپس چلے گئے۔
دیگر ذرائع کے مطابق، بھارتی طیاوروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی ہے، بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی ہیڈ سلیمانکی کے قریب کی گئی تاہم پاکستانی فضائیہ کی جانب سے وارننگ پر بھارتی طیارے اپنی حدود میں لوٹ گئے۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق 2 بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی اور یہ بھارتی طیارے ہیڈ سلیمانکی کے علاقے میں ڈیڑھ منٹ تک پاکستانی فضائی حدود میں رہے، پاکستانی حدود میں 5 کلومیٹر اندر تک گھس آئے۔
خبر کا کوڈ : 272656
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش