0
Wednesday 12 Jun 2013 01:13

ملک میں جاری مظاہروں کو مزید برداشت نہیں کرینگے، ترک وزیر اعظم

ملک میں جاری مظاہروں کو مزید برداشت نہیں کرینگے،  ترک وزیر اعظم
اسلام ٹائمز۔ ترک وزیرِاعظم رجب طیب اردگان نے ملک میں جنم لینے والی احتجاج کو دبانے کیلئے سخت موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ ملک میں جاری مظاہروں کو مزید برداشت نہیں کریں گے۔ ان کے اس اعلان کے بعد ترک پولیس نے مظاہروں کا مرکز بننے والے استنبول کے تقسیم چوک میں موجود ہزاروں حکومت مخالف مظاہرین کیخلاف ایک مرتبہ پھر تشدد کیا۔ حکومت مخالف مظاہرین نے تقریباً دو ہفتے سے اس چوک پر قبضہ جما رکھا ہے۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال مظاہرین کے گڑھ غازی پارک میں داخل ہونے کا ارادہ نہیں رکھتی جہاں ہزاروں افراد خیمہ زن ہیں۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین کے دوران جھڑپیں بھی ہوئیں اور 70 سے زیادہ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ جھڑپوں کے دوران مظاہرین نے پولیس پر آتشبازی، پیٹرول بم اور پتھر پھینکے جبکہ پولیس نے جواب میں آنسو گیس اور ربر کی گولیاں برسائیں۔
خبر کا کوڈ : 272755
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش