0
Friday 14 Jun 2013 21:30

فقہ اسلامی انتہائی پرلطف ہے، جسے جامد اور مردہ بنا دیا گیا، پروفیسر انیس احمد

فقہ اسلامی انتہائی پرلطف ہے، جسے جامد اور مردہ بنا دیا گیا، پروفیسر انیس احمد
اسلام ٹائمز۔ رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر انیس احمد نے اسلام آباد میں اجتہاد کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریعت کے اصل مصادر قرآن و سنت ہیں۔ ان میں کوئی تبدیلی ممکن نہیں البتہ ان کے فہم میں مختلف آرا ہو سکتی ہیں ہمیں اختلاف آراء کا احترام کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر انیس احمد کا کہنا تھا کہ اجتہاد زمان و مکان کو پیدا کرتا ہے، یہ زمان و مکان کی پیدوار نہیں ہے۔ اجتہاد معنی خیز تب ہوسکتا ہے جب اس کی بنیاد میں تغیر نہ ہو، جیسے قرآن و حدیث۔ قرآن و حدیت دو Non-Variables ہیں۔ فقہ اسلامی انتہائی پرلطف ہے، جسے جامد اور مردہ بنا دیا گیا ہے۔ ان معاملات میں اجتہاد ممکن نہیں ہے جہاں قرآن حدیث کے احکامات واضح ہیں۔ اجتہاد سے معاشرے میں برداشت اور تحمل کو فروغ مل سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 273657
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش