0
Saturday 15 Jun 2013 01:17

ججز تقرر کمیٹی، اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر سے دو نام مانگ لئے

ججز تقرر کمیٹی، اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر سے دو نام مانگ لئے
اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سب سے پہلے ججز تقرر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی کمیٹیوں کے قیام کے سلسلے میں اقدامات شروع کر دیئے ہیں، سب سے پہلے اعلٰی عدلیہ میں ججز کی تقرری سے متعلق کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ججز تقرری پارلیمانی کمیٹی کیلئے اپوزیشن کی طرف سے نام فراہم کئے جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر کے خط کے بعد اپوزیشن لیڈر نے تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی سے رابطہ کرکے متعلقہ کمیٹی کیلئے تحریک انصاف سے ایک نام مانگ لیا ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ججز تقرر کمیٹی کی تشکیل کیلئے قائد حزب اختلاف سے اپوزیشن کے دو نام مانگ لیے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو لکھے گئے خط میں درخواست کی ہے کہ ججز تقرر کمیٹی کے لیے اپوزیشن کی جانب سے دو ممبران کو نامزد کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق، اپوزیشن نے پیپلز پارٹی کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے ممبر کا نام بھی شامل کرنیکا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سے رابطہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 273708
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش