0
Tuesday 18 Jun 2013 21:46

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان طالبان نے سیاسی دفتر کھول لیا

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان طالبان نے سیاسی دفتر کھول لیا
اسلام ٹائمز۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان طالبان نے سیاسی دفتر کھول لیا، چند روز میں مذاکرات شروع کرنے کا اعلان۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے دوحہ میں دفتر کھولنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دفتر کھولنے کا مقصد طالبان اور باقی دنیا کے ساتھ مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانا ہے۔ دوسری جانب سے سیاسی دفتر کے افتتاح پر امریکہ کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد مذاکرات کو شروع کرنا ہے۔ مذاکرات کے دوران طالبان پر پرتشدد کارروئیاں روکنے، القاعدہ سے تعلقات ختم کرنے اور افغان آئین تسلیم کرنے کے حوالے سے دباؤ ڈالا جائے گا۔ امریکہ کا مزید کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران امریکی فوجی کی رہائی اور دیگر قیدیوں کے تبادلے کا ایجنڈا بھی شامل ہوسکتا ہے۔ افغان صدر حامد کرزئی نے اعلان کیا ہے وہ بہت جلد افغانستان کی اعلٰی امن کونسل کا وفد طالبان سے مذاکرات کے لئے قطر جائے گا۔

واضح رہے کہ حامد کرزئی رواں سال کے شروع پر طالبان کے افغانستان سے باہر آفس کھولنے کے شدید مخالفت کی تھی، تاہم امریکی مداخلت کے بعد وہ امن مذاکرات کی میز پر طالبان کی موجودگی پر رضامند ہوئے۔ واضح رہے امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل مارچ میں ختم ہوگیا تھا، اس کی بنیادی وجہ امریکہ کی طرف سے افغان طالبان کی شرائط کو تسلیم نہ کیا جانا بتایا جاتا ہے۔ افغان طالبان کا پہلا مطالبہ ملا خیر خواہ، ملا فضل اخوند، نوراللہ نوری سمیت پانچ قیدیوں کی گوانتانامو بے سے رہائی تھی لیکن امریکہ نے اس شرط پر عملددرآمد نہیں کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 274766
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش