0
Wednesday 19 Jun 2013 00:07

امریکی مداخلت کیخلاف ہیں، شام کے معاملے پر امریکہ اور روس کی سوچ مختلف ہے، ولادیمیر پیوٹن

امریکی مداخلت کیخلاف ہیں، شام کے معاملے پر امریکہ اور روس کی سوچ مختلف ہے، ولادیمیر پیوٹن
اسلام ٹائمز۔ روسی کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ شام کے معاملے پر امریکہ اور روس کی سوچ مختلف ہے، صدر اوباما کہتے ہیں اختلافات کے باوجود دونوں ممالک کے مفادات شام میں ہیں۔
پیوٹن اور امریکی صدر براک اوباما نے شمالی آئرلینڈ میں شام کے متعلق صحافیوں سے گفتگو کی، صدر اوباما نے کہا کہ شام کے بارے میں دونوں میں اختلاف پایا جاتا ہے لیکن دونوں ممالک کے مفادات شام میں ہیں۔ اوباما نے پیوٹن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ روسی صدر کے ساتھ ان کی ملاقات مفید رہی، صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ شام میں تشدد ختم ہونا چاہیے اور مسئلے کو پرامن طریقے سے حل ہونا چاہیئے۔ گفتگو میں صدر پیوٹن نے شام میں امریکی مداخلت کی مخالفت کی۔
خبر کا کوڈ : 274794
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش