1
0
Friday 21 Jun 2013 12:08

تیراہ میں سیکیورٹی فورسز نے پاکستانی پرچم لہرا دیا

تیراہ میں سیکیورٹی فورسز نے پاکستانی پرچم لہرا دیا
اسلام ٹائمز۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے ایک کامیاب آپریشن کے بعد باغ میدان کے علاقے سے عسکریت پسندوں کا صفایا کردیا گیا ہے۔

مذکورہ بیان کے مطابق باغ میدان کے علاقے کو عسکریت پسندوں سے خالی کرانے کا ہدف کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا گیا اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے باغ کی تاریخی مسجد پر پاکستانی پرچم لہرادیا گیا۔ اس علاقے کو عام طور پرباغ مرکز کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ باغ میدان کے 50 ہزار شہری اور اردگرد کے علاقوں میں سے آبادی کے کچھ لوگ 18 مارچ کو طالبان کے کنٹرول حاصل کرنے کے بعد محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے تھے۔

سیکیورٹی فورسز تیراہ وادی میں طالبان کے غیرقانونی قبضے کے خلاف گزشتہ ماہ کے درمیانی حصے میں ایک آپریشن شروع کیا تھا۔ اب یہ آپریشن سیکیورٹی فورسز کے ذریعے ان علاقوں کی بازیابی کے بعد ختم ہوگیا ہے۔ اس کے بعد ہی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کل بروز جمعرات تیراہ وادی کا دورہ کیا تھا۔

انہوں نے تیز رفتاری کے ساتھ تمام عسکریت پسندوں کی بے دخلی پر سپاہیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے سپاہیوں کے عزم، مشن کے ساتھ وابستگی اور آپریشن کے دوران دی جانے والی قربانیوں کو سراہا۔ جنرل کیانی نے ہدایت کی کہ تمام ممکنہ وسائل کو بروئےکار لاتے ہوئےاس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اب علاقے کے لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور جو نقل مکانی کرگئے ہیں، ان کی آبادکاری جتنا جلد ہوسکے ممکن بنایا جائے۔ پشاور کے کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل خالد ربّانی،آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔
جمعرات کو ہی آرمی چیف نے پچاس کلومیٹر طویل ایک سڑک کا بھی افتتاح کیا تھا۔ جو جنوبی وزیرستان ایجنسی کے اہم شہر وانا سے انگور اڈّہ کو جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 275454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

زیشان
پاکستان میں سب کچھ ہے، اللہ تعالٰی کا شکر ہے....
ہماری پیشکش