0
Sunday 6 Jun 2010 07:16

دہشتگردی کے خلاف جنگیں حکومتیں نہیں،قومیں لڑا کرتی ہیں،قادیانی ہمارے بہن بھائی ہیں،نوازشریف

دہشتگردی کے خلاف جنگیں حکومتیں نہیں،قومیں لڑا کرتی ہیں،قادیانی ہمارے بہن بھائی ہیں،نوازشریف
لاہور:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگیں حکومتیں نہیں،قومیں لڑا کرتی ہیں،اپنی بساط کے مطابق امن و امان قائم رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں،ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہم سب متحد ہیں،دہشت گردی کا کوئی دین،مذہب یا علاقہ نہیں ہوتا،دہشت گردی کے سیلاب کا سب کو مل کر مقابلہ کرنا چاہیے،اور اس کا خاتمہ ہونا چاہیے۔
قادیانی ہمارے ملک و قوم کا سرمایہ اور ہمارے بھائی ہیں،ہم واقعے کی تہہ تک پہنچنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،شہباز شریف سے کہا ہے کہ لاہور میں دہشت گردی کے واقعات کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیا جائے،چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی بنائی ہے،جو کسی بھی ادارے کی غفلت کے حوالے سے رپورٹ تیار کریگی۔وہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سعید الٰہی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔
جنوبی پنجاب میں دہشت گردوں کی موجودگی کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد جہاں کہیں بھی ہونگے،ان کا پیچھا کیا جائے گا اور ان کا قلع قمع کر کے ہی دم لینگے۔
آج نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے سابق صدر پرویز مشرف کو بیرون ملک بھیجا ہے وہ انہیں واپس نہیں لائیں گے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے،اس عفریت کا مل کر مقابلہ کرنا ہو گا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے نواز شریف نے کہا کہ شرپسندوں کے خلاف حکومتیں نہیں قومیں لڑتی ہیں،دہشت گردوں کی کوئی حدیں اور دین نہیں جہاں بھی دہشت گردی ہو گی ان کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ احمدی بھی پاکستانی شہری ہیں،ان کی عبادت گاہوں پر حملے میں پکڑے جانے والے دہشت گردوں سے تحقیقات میں اہم حقائق سامنے آئے ہیں۔نواز شریف نے حکومت پر زور دیا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں غربت،بیروزگاری کے خاتمے اور ملک میں زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری لانے سے متعلق اقدامات کئے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم کے حوالے سے پارلیمینٹ پر تنقید عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔
خبر کا کوڈ : 27688
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش