0
Saturday 29 Jun 2013 14:49

مہدی عباس ایم ڈبلیو ایم یوتھ ونگ صوبہ سندھ کے سیکرٹری مقرر

مہدی عباس ایم ڈبلیو ایم یوتھ ونگ صوبہ سندھ کے سیکرٹری مقرر
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان یوتھ ونگ کے مرکزی سیکرٹری سید فضل عباس نقوی نے وحدت یوتھ ونگ صوبہ سندھ کے لئے مہدی عباس کو سیکرٹری منتخب کردیا۔ سید فضل عباس نے کراچی کے دور روزہ دورے پر مختلف تنظیمی ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں اور مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی سے مشاورت کے بعد مہدی عباس کو وحدت یوتھ ونگ صوبہ سندھ کا صوبائی سیکرٹری مقرر کردیا۔ اس موقع پر مہدی عباس کا کہنا تھا کہ ملت کی یوتھ کو متحد کرنا اور سیرت علی اکبر علیہ السلام و حضرت عباس علیہ السلام پر عمل پیرا ہوکر حسینی انقلاب اور امام زمانہ عج فرجہ شریف کے ظہور کی راہ ہموار کرنا بنیادی اور پہلی ترجیح میں شامل ہوگا جبکہ ماہ ستمبر میں مرکز کی ہدایات کے مطابق کراچی میں وحدت یوتھ ونگ صوبہ سندھ کی پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 277885
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش