0
Tuesday 9 Jul 2013 23:12

پشاور، رمضان المبارک کیلئے سیکورٹی پلان جاری کردیا گیا

پشاور، رمضان المبارک کیلئے سیکورٹی پلان جاری کردیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر قابو پانے کیلئے پولیس نے رمضان المبارک کیلئے سیکورٹی پلان جاری کر دیا ہے۔ جبکہ افطاری اور تراویح کے اوقات کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ پشاور پولیس کے مطابق افطاری اور تراویح کے اوقات میں مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی کیلئے تین سے پانچ پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ شہر کے داخلی راستوں پر سیکورٹی بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مصروف بازاروں میں گاڑیوں کی پارکنگ پر پابندی عائد کر دی ہے اور تاجروں کو بھی مشکوک بیگ یا لفافہ دیکھ کر پولیس کو فوری طور پر اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 281341
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش