0
Saturday 11 Apr 2009 10:06

جہادی تنظیمیں طالبان کے جھنڈے تلے متحد ہو گئی ہیں،بھارت

جہادی تنظیمیں طالبان کے جھنڈے تلے متحد ہو گئی ہیں،بھارت
نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارتی وزیر داخلہ پی چدم برم نے کہا ہے کہ لشکر طیبہ ، جیش محمد ، جماعت المجاہدین اور حزب المجاہدین نے خود کو طالبان کہہ کر ایک ہی جھنڈے تلے ملکر کام کرنا شروع کر دیا ہے ۔ بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں چدم برم نے کہا کہ یہ چاروں تنظیمیں پہلے الگ الگ کام کرتی تھیں اب انہوں نے ایک دوسرے کے درمیان مواصلاتی رابطوں میں خود کو طالبان کہنا شروع کردیا ہے اور وہ اس لفظ طالبان کے تحت ایک جھنڈے تلے آ گئی ہیں لیکن ابھی تک اس حوالے سے ٹھوس ثبوت نہیں ملے ۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک کوئی ایسا شخص گرفتار نہیں ہوا ہے جس نے خود کو طالبان کہا ہو لیکن ان تنظیموں کے درمیان رابطوں کے دوران لفظ طالبان استعمال ہوا۔ تیس طالبان کے مقبوضہ کشمیر کے اندر داخلے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہاکہ حکومت ابھی تک یہ نہیں جانتی کہ ان کو کون ہدایت دے رہا ہے اور تحقیقات سے قبل کسی نتیجے پر نہیں پہنچا جاسکتا۔دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ طالبان لوک سبھا کے انتخابات کے دوران حملہ کر سکتے ہیں۔ وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کہا کہ کانگریس واحد جماعت ہے جو ملک چلا سکتی ہے ۔

خبر کا کوڈ : 2818
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش