0
Thursday 11 Jul 2013 18:07

اوآئی سی کی نااہلی اور اقوام متحدہ کے تعصب نے امریکا کو بے لگام کر دیا، ناصر خان

اوآئی سی کی نااہلی اور اقوام متحدہ کے تعصب نے امریکا کو بے لگام کر دیا، ناصر خان
اسلام ٹائمز۔ ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان نے کہا ہے کہ مصر میں فوج کے ہاتھوں نمازیوں کا قتل عام بربریت اور درندگی ہے، مصر میں فوجی بغاوت کے نتیجہ میں بدترین سیاسی عدم استحکام امریکا کی آشیرباد کا شاخسانہ ہے، افغانستان، عراق، برما، انڈیا اور فلسطین سمیت دنیا کا ہر وہ ملک جہاں مسلمانوں کو نسل کشی کا سامنا ہے وہاں کسی نہ کسی صورت میں امریکا کے حکمران ضرور ملوث ہیں۔ وہ ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

محمد ناصر اقبال خان نے مزید کہا کہ مصر میں فوج نے امریکا کی ڈکٹیشن پر اور اسرائیل کی ملی بھگت سے آئینی صدر مرسی کی منتخب حکومت کا تختہ الٹایا گیا، نمازیوں سمیت پرامن مظاہرین پر گولیاں برسانا آمریت اور فسطائیت کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے علمبردار برما، مصر اور فلسطین میں بیگناہ مسلمانوں کے اجتماعی قتل عام پر کیوں خاموش ہیں، مختلف ملکوں میں کافروں کے ہاتھوں نہتے مسلمانوں کا قتل عام تو سمجھ آتا ہے مگر شہرقائد میں چودھراہٹ کے نام پر پاکستانیوں کا پاکستانیوں کو موت کے گھاٹ اتارنا ناقابل فہم اور ناقابل برداشت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کسی دشمن ملک کی فوج بھی اپنے زیرقبضہ شہر میں بیگناہ انسانوں کے خون سے ہولی نہیں کھیلتی جس طرح کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر بیگناہ انسان مارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہرقائد میں کشت وخون کی صورتحال حدسے تجاوز کر گئی ہے، خدارا شرپسند عناصر کو خونریزی کو روکا جائے ورنہ پاکستان کی نیم مردہ کا جنازہ اٹھ جائے گا، او آئی سی کی نااہلی اور اقوام متحدہ کے تعصب نے امریکا کوبے لگام کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 282058
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش