0
Monday 15 Jul 2013 00:00

موجودہ حکومت دہشت گردی کے خلاف واضح پالیسی دینے میں ناکام رہی ہے، قمر زمان کائرہ

موجودہ حکومت دہشت گردی کے خلاف واضح پالیسی دینے میں ناکام رہی ہے، قمر زمان کائرہ
اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی سمیت تمام اہم مسائل پر موجودہ حکومت کوئی واضح پالیسی بنانے میں ناکام رہی ہے۔ لاہور میں اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بلاول ہاوس کے سکیورٹی انچارج شیخ بلال کا قتل، صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کی قیادت کو انتہا پسندوں کی طرف سے پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف عوام کو اٹھ کھڑا ہونا ہو گا۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی نے ملک کا سکون برباد اور معیشت کو تباہ کردیا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے چین میں صرف انہیں معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں جنہیں صدر آصف علی زرداری شروع کر چکے تھے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ گوادر پورٹ سے کاشغر گوادر ہائی وے منصوبہ صدر مملکت نے شروع کروایا تھا۔ امید کرتے ہیں کہ موجودہ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے مکمل کروئے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام ترقیاتی منصوبوں کا فیصلہ عوام کریں گے، وزیر اعلٰی پنجاب کو بتانے کی ضرورت نہیں کہ سندھ کے لئے کیا بہتر ہے اور کیا نہیں۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کے مسئلے کا حل سرکلر ریلوے ہے، جس پر پہلے ہی صوبائی حکومت کام کررہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 282797
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش