0
Saturday 13 Jul 2013 23:22

نواز شریف کے تمام اقدامات اور پالیسیاں چاروں صوبوں کے مفاد میں ہیں، پرویز رشید

نواز شریف کے تمام اقدامات اور پالیسیاں چاروں صوبوں کے مفاد میں ہیں، پرویز رشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ صدر زرداری کے چین کے بیس دوروں پر وزراء اعلٰی کو ساتھ نہ لے جانے سے وفاق متاثر نہیں ہوا تو اب ساتھ لے جانے سے کیسے ہوسکتا ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنماء رضا ربانی کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ماضی میں وزرائے اعلٰی کے غیر ملکی دوروں پر نہ جانے سے وفاق متاثر نہیں ہوا تو اب کسی وزیراعلٰی کے دورے پر جانے سے وفاق کیسے متاثر ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے وزرائے اعظم نے بھی وزیراعلٰی کے بغیر غیر ملکی دورے کئے ہیں، اس حوالے سے تنقید بلاجواز ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل 20 روز قبل تشکیل دی گئی تھی، وزیراعظم نواز شریف کی پالیسیاں چاروں صوبوں کے مفاد کیلئے ہیں۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق سینیٹر رضا ربانی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل 27 جون کو تشکیل دے دی گئی تھی، صدر آصف زرداری نے کسی بھی وزیراعلٰی کے بغیر 20 مرتبہ چین کا دورہ کیا اور پیپلزپارٹی کا وزیراعظم کسی وزیراعلٰی کو بیرون ملک دورے پر نہیں لے کر گیا۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ اْس وقت جب وفاق کو نقصان نہیں پہنچا تو اب وفاق کیسے خطرے سے دورچار ہے۔؟ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے تمام اقدامات اور پالیسیاں چاروں صوبوں کے مفاد میں ہیں، جنوب سے شمال تک موٹر وے، گوادر پورٹ اور بجلی کے منصوبے ملک کے مفاد میں ہیں، وفاقی حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل 27 جون کو تشکیل دی تھی، جس کے سربراہ وزیراعظم نواز شریف ہیں اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلٰی اور وفاقی وزراء صدرالدین راشدی، عبدالقادر بلوچ اور سردار یوسف اراکین ہیں۔ سینیٹر پرویز رشید کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کا نوٹیفکیشن 27 جون کو جاری کر دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 282790
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش