0
Monday 15 Jul 2013 21:00

کوئٹہ میں پھر دہشتگردی، مسجد روڈ پر فائرنگ سے ہزارہ برادری کے 4 افراد جاں بحق

کوئٹہ میں پھر دہشتگردی، مسجد روڈ پر فائرنگ سے ہزارہ برادری کے 4 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے علاقے مسجد روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے چار افراد جاں بحق ہوگئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور وہاں خریداری کرنے والے افراد خوف و ہراس کے عالم بھاگ کھڑے ہوئے جبکہ پورے علاقے میں سرسیمگی پھیل گئی۔ پولیس اور مقامی انتظامیہ مزید تفتیش کر رہی ہے، ریسکیو ذرائع نے مزید کہا کہ موقع پر تین افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ ایک زخمی تھا، تاہم اسپتال لے جاتے ہوئے چوتھے شخص نے بھی دم توڑ دیا۔ دریں اثناء اس واقعے کے بعد بلوچستان شعیہ کانفرنس نے کل بلوچستان میں سوگ کا اعلان کر دیا۔  

دیگر ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مسجد روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تاجر سمیت تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کا واقعہ افطاری سے چند منٹ پہلے پیش آیا۔ مسجد روڈ پر واقع الیکٹرانک مارکیٹ کے تاجر رضا دکان بند کرکے دو ساتھیوں کے ہمراہ گھر جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا۔ فائرنگ سے گاڑی میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ فائرنگ کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔ زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ تاجر برادری نے واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی نے منگل کے روز کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن کا اعلان کیا ہے جبکہ تحریک نفاذ جعفریہ نے بلوچستان میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 283420
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش