0
Tuesday 23 Jul 2013 00:28

یورپی یونین کا حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے پر اتفاق

یورپی یونین کا حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین میں شامل ممالک کی حکومتوں نے لبنان کی مسلح سیاسی تنظیم حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی یونین کے 4 اراکین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ یورپی یونین کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شمولیت کے بعد حزب اللہ کو یورپ میں کسی بھی قسم کی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی۔ واضح رہے کہ شام میں القصیر کے معرکہ میں حزب اللہ کے مجاہدین کی مدد کے بعد شامی افواج نے باغی تکفیری دہشت گردوں کا صفایا کیا گیا، جس کے بعد سے ہی مغربی اور نام نہاد عرب مسلمان بادشاہوں کی جانب سے مشرق وسطی میں اسرائیل کی سب سے بڑی مخالف اور اسرائیل کو 33 روزہ جنگ میں بدترین شکست دینے والی جماعت کو مختلف حیلوں کے ذریعے شامی محاذ سے دور رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے، لیکن قائد مقاومت سید حسن نصراللہ ایک موقع پر واضح الفاظ میں کہا ہے کہ شام کیخلاف ہونیوالی سازش کے مقابلے میں ہاتھ باندھے کھڑے نہیں رہ سکتے، اسرائیل اور تکفیری خطے کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں، وہ شخص احمق اور نادان ہے کہ جس کی طرف خطرات بڑھ رہے ہوں اور وہ کسی ردعمل کا اظہار نہ کرے۔
خبر کا کوڈ : 285854
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش