0
Tuesday 23 Jul 2013 18:28

مقدس مزارات کی سکیورٹی کیلئے تمام مسلم ممالک مشترکہ فورس بنائیں، سنی اتحاد کونسل

مقدس مزارات کی سکیورٹی کیلئے تمام مسلم ممالک مشترکہ فورس بنائیں، سنی اتحاد کونسل
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اور دوسرے راہنماؤں حاجی حنیف طیب، پیر فضیل عیاض قاسمی، علامہ محمد شریف رضوی، طارق محبوب، پیر محمد اطہر القادری، محمد نواز کھرل، پیر سیّد محمد اقبال شاہ، مفتی محمد سعید رضوی، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، مفتی محمد حسیب قادری، بیرسٹر وسیم الحسن نقوی، شیخ محمد ذوالفقار رضوی اور مولانا محمد اکبر نقشبندی نے شام میں حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مزار کی بے حرمتی کے واقعہ پر سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کی خانہ جنگی میں صحابہ اور اہل بیت کے مزارات کی بے حرمتی افسوسناک اور شرمناک ہے۔

رہنماؤں نے کہاکہ سیّدہ زینب(س) کے مزار کی بے حرمتی کے بعد اب حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مزار پر حملے کے سانحہ نے ہر مسلمان کو دکھی، مضطرب اور اشکبار کر دیا ہے۔ سنی اتحاد کونسل سیّدہ زینب (س)اور حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مزار کی بے حرمتی کے خلاف جمعہ 26جولائی کو ملک بھر میں یومِ احتجاج منائے گی اور تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

راہنماؤں نے تجویز دی ہے کہ مسلمانوں کے مقاماتِ مقدسہ کی سکیورٹی کے لیے تمام مسلم ممالک کی مشترکہ خصوصی فورس قائم کی جائے، شام کی حکومت صحابہ اور اہل بیت کے مزارات کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کرے، صحابہ اور اہل بیت کے مزارات کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے اسلام دشمن طاقتوں کے ایجنٹ ہیں، امریکہ مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر اپنے مقاصد پورے کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 286128
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش