0
Friday 26 Jul 2013 22:09

عالمی یوم القدس اسلامی تحریک بن گئی ہے، مولانا سید عبدالحسین

عالمی یوم القدس اسلامی تحریک بن گئی ہے، مولانا سید عبدالحسین
اسلام ٹائمز۔ عالمی مجلس تقریب مسالک اسلامی کے نمائندے مولانا سید عبدالحسین کشمیری نے جامع مسجد سونہ پاہ بیروہ میں جمعہ کے دوسرے خطبے میں مسلمانوں کے درمیان 90 فیصد سے زائد مشترکات اور 10 فیصد سے کم اختلافات کی وضاحت کرتے ہوئے مذہبی و مسلکی جھگڑے کو نامطلوب قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذہب اور مسلک کے نام پر صرف مناظرہ، مباہلہ اور مکالمہ دیکھنے کو ملنا چاہئے نہ کہ لڑائی جھگڑا کیونکہ صرف رشتوں اور حقوق کو لے کر اختلافات اور جگڑے کی گنجائش ہے لیکن مسلک اور مذہب پر لڑنا جھگڑنا عقل و انصاف سے دور ہے، انہوں نے اپنے خطبے میں اتحاد و تقریب کی ثقافت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی رضوان اللہ تعالٰی علیہ نے فرمایا ہے کہ اتحاد کو پارہ پارہ کرنے والے شیطان کی جماعت میں سے ہیں، اگرچہ ان سے نماز شب (تہجد) نہ چھوٹتی ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ دور حاضر میں اتحاد و تقریب کی ثقافت کی حفاظت و فروغ دینا ہر زمانے سے زیادہ لازمی امر ہے، مغربی دنیا خاص کر صیہونیت اور امریکہ نے عالم اسلام کو پوری طرح اپنا غلام بنا ڈالا تھا لیکن انقلاب اسلامی کی کامیابی سے غلامی کی ایک بڑی اور کلیدی زنجیر (ایران میں شاہی حکومت) ٹوٹ گئی، جس سے باقی زنجیریں آہستہ آہستہ ڈھیلی پڑتی جا رہی ہیں اور عالم اسلام شاہنشاہیت اور آمریت سے نکل کر اسلامی جمہوریت کی طرف نکل پڑی ہے، جس سے امریکہ اور اسرائیل کے سارے منصوبے چور چور ہوتے نظر آرہے ہیں۔

اپنے خطاب کے آخر میں مولانا سید عبدالحسین نے ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ کے حوالے سے بانی انقلاب حضرت امام خمینی رضوان اللہ تعالٰی علیہ کی اپیل کو دہراتے ہوئے کہا کہ امام خمینی رضوان اللہ تعالٰی علیہ نے ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ کو روز قدس کا نام دے کر مسلمانوں کو اپنے حقوق کی بازیابی کیلئے متحد و منسجم طور پر ہم صدا ہونے کی اپیل کی تھی اور آج ان 34 سالوں میں روز قدس ایک عالمگیر اسلامی تحریک بن گئی ہے، اسلئے اس تحریک میں شامل ہونے کیلئے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کیلئے ہر روزہ دار کو جمعۃ الوداع کے موقعہ پر یوم القدس کے ریلیوں میں بھرپور شرکت کرنی چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 287111
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش